پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امن تباہ کرنیوالوں کیخلاف جوابی کارروائی کرینگے،وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن کیلئے آمادہ طالبان گروپس کے ساتھ مذاکرات اور دہشت گردی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیراعظم نوازشریف نے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن کیلئے کو ششیں کررہی ہے،جبکہ دہشتگرد مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں،جوگروپ امن کیلئے مذاکرات کرے گا،اس کی ساتھ بات چیت کی جائے گی،امن تباہ کرنیوالے گروپس کے ساتھ مذاکرات نہیں،فوری جوابی کاروائی کریں گے،اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی ،وفاقی وزراءچوہدری نثار،خواجہ آصف،اسحاق ڈار،پرویزرشید شامل تھے،ذرائع کے مطابق طالبان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں،وزیراعظم آج کے اجلاس میں حکومتی مذاکرتی کمیٹی کے اراکین کے اختلافات کاجائزہ لیں گے۔