پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا سیاست میں حصہ لینے کا اعلان

لندن: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، کہتی ہیں نواز شریف سمجھدار سیاستدان ہیں مگر ان کی فیملی عمران خان کو پسند کرتی ہے ، شیخ رشید کی دعوت پر جلد لال حویلی چائے پینے جائیں گی۔لندن میں اپنے شوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان واپس جا رہی ہیں اور عوام کی خدمت کے لئے سیاست میں حصہ لیں گی۔انہوں نے شیخ رشید کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ چائے پینے لال حویلی جائیں گی۔وینا کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی معترف ہیں مگر ان کا خاندان پی ٹی آئی کا حامی ہے۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم اور خاص طور پر شاہد آفریدی نے شاندار کھیل پیش کیا۔

Next Post

عمدہ کارکردگی کی باعث افغان ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شامل

Mon Mar 3 , 2014
دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی اور بنگلادیش کو شکست دینے والی افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار ون ڈے رینکنگ کی فہرست میں آگئی۔دبئی سے جاری رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اوربھارت بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکن ٹیم ایک درجہ ترقی حاصل کرکے تیسرے نمبرپر آگئی۔ […]