اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن کیلئے آمادہ طالبان گروپس کے ساتھ مذاکرات اور دہشت گردی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیراعظم نوازشریف نے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن کیلئے کو ششیں کررہی ہے،جبکہ دہشتگرد مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں،جوگروپ امن کیلئے مذاکرات کرے گا،اس کی ساتھ بات چیت کی جائے گی،امن تباہ کرنیوالے گروپس کے ساتھ مذاکرات نہیں،فوری جوابی کاروائی کریں گے،اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی ،وفاقی وزراءچوہدری نثار،خواجہ آصف،اسحاق ڈار،پرویزرشید شامل تھے،ذرائع کے مطابق طالبان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں،وزیراعظم آج کے اجلاس میں حکومتی مذاکرتی کمیٹی کے اراکین کے اختلافات کاجائزہ لیں گے۔
Next Post
پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا سیاست میں حصہ لینے کا اعلان
Mon Mar 3 , 2014
لندن: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، کہتی ہیں نواز شریف سمجھدار سیاستدان ہیں مگر ان کی فیملی عمران خان کو پسند کرتی ہے ، شیخ رشید کی دعوت پر جلد لال حویلی چائے پینے جائیں گی۔لندن میں اپنے شوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا […]
