شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ

لاہور(پی پی آ ئی) 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملوں میں ملوث ایک اور مرکزی شر پسند بے نقاب ہو گیا،،شر پسند کا نام حاشر درانی اور پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے۔وہ دورانِ حملہ چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرے لگاتا رہا،حاشر درانی اس دوران کہہ رہا تھا کہ لوگوں انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے۔ملزم حاشر درانی نے بتایا ہے کہ وہ 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے کے وقت وہاں موجود تھا اور دوران حملہ چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرے لگاتا رہا اور وہاں موجود لوگوں کے افواج پاکستان کے خلاف جذبات ابھارتا رہا۔ انصاف یوتھ ونگ لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری شر پسند حاشر خان درانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ کی گرفتاری کے بعد جو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوا اسکی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی تھی، پی ٹی آئی کی قیادت نے یہ منصوبہ بنایا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے۔شرپسند نے بتایا کہ پہلے سے پلاننگ کی ہوئی تھی جسکے تحت ہم نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، یہ حملہ اس بیانیہ کی عکاسی تھا جو چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں بھرا تھا وہ اثر انداز ہوا، میں بھی حملہ کے وقت وہاں موجود تھا، میں نے بھی ویڈیو بنائی، لوگوں کو اْکسایا کہ لوگو انقلاب آگیا، جھنڈا لہرا کر کہا کہ اب یہ کور کمانڈر ہاؤس نہیں۔ملزم نے اعتراف کیا کہ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت مثبت تھا، ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکے کا بھی نقصان نہیں پہنچایا۔