کرا چی/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظا ہر کیا ہے۔دوسری جا نب شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نہ نکلیں۔
Next Post
پاک سوزوکی کا اپنے پلانٹس مزید 16 دن بند رکھنے کا اعلان
Tue Jun 20 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی) پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس مزید 16دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ پارٹس کی قلت اور انوینٹری نہ ہونے کے باعث کیا،موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس 22جون سے 8جولائی تک بند رہیں گے۔اس سے قبل پاک سوزوکی […]
