سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہراہ کاغان ٹریفک کیلئے بند، درہ بابوسر 7 ماہ کی بندش کے بعد کھل گیا

مانسہرہ(پی پی آ ئی) شاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق اس حوا لے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا ہے کہ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، روڈ مکمل کلیئر ہونے کے بعد اطلاع دی جائیگی۔ڈی سی مانسہرہ کا کہنا ہے کہ سیاح بابوسر ٹاپ پر سفر سے گریز کریں۔دوسری جانب بابوسر ٹاپ حکام کا کہنا ہے کہ درہ بابوسر سات ماہ کی طویل بندش کے بعد برف ہٹاکر سیاحوں کی رسائی یقینی بنادی گئی ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد دیوانہ وار برفیلی راہداریوں سے بابوسر ٹاپ پہنچ چکی ہے۔سطح سمندر سے 13700فٹ بلند درہ بابوسر برفباری کے باعث اکتوبر سے جون تک سیاحوں کی پہنچ سے دور رہتا ہے۔جون میں جیسے ہی رسائی ممکن ہوتی ہے گرمی کے ستائے سیاحوں کی بڑی تعداد یخ بستہ ہواؤں کا لطف اٹھانے پہنچ جاتی ہے۔