شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کیلئے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ذرا ئع کے مطابق بجٹ 2023-24 میں نوجوانوں،خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لئے رقم مختص کیے گئے ہیں، اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کوبلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور سپورٹس انڈاومنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈاؤمنٹ فنڈ برائے تعلیم قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلباو طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے، نوجوانوں کو چھوٹے قرض دینے کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئیخطیر رقم مختص کی گئی ہے۔پروگرام میں نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کے لئے وسائل بجٹ میں رکھے گئے ہیں، نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے رقم بھی بجٹ میں مختص کی گئی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانے اورسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے جبکہ خواتین کو مالی طورپر بااختیار بنانے کے پروگرام کے لئے رقم رکھی گئی ہے۔کسانوں کی ترقی کیلئے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے، زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی وزیراعظم کے کسان پیکج کے دوسرے حصے کے طورپر کی جائے گی۔