پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا قزاقستان کے صدرقاسم جومارت توکایف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قزاقستان کے صدر قاسم قاسم جومارت توکایف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور توانائی، زراعت، آئی ٹی،ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبو ں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان قزاقستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سیاحت کے فروغ اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع ہو جائے گا۔قزاقستان کے صدر نے پاکستان کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے توانائی، زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔ وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کیسرکاری دورے کی دعوت دی۔