متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الہٰی کو کرپشن کیس میں نیب کی نئی تحقیقات کا سامنا

لاہور(پی پی آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے گجرات اور منڈی بہاالدین کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر غبن میں ملوث ہونے پر پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پرویز الہٰی پر ان کے دورِ وزارت اعلیٰ کے دوران متعارف کرائے گئے ترقیاتی منصوبوں میں اپنے قریبی ساتھی، پنجاب کے سابق وزرائے اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور پنجاب اسمبلی کے سابق سیکریٹری محمد خان بھٹی اور سابق ایکس ای این رانا اقبال کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے کا الزام ہے۔پرویز الہٰی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کی جانب سے شروع کیے گئے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کے سلسلے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔نیب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد خان بھٹی اور رانا اقبال کی نگرانی میں گجرات اور منڈی بہاالدین میں ترقیاتی منصوبوں کو بنانے اور ان کا ٹھیکا دینے میں رشوتیں حاصل کرنے کے لیے ایک گٹھ جوڑ کام کر رہا تھا۔