شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف نیب کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پی پی آ ئی) چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف نیب کی متفرق درخواست 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیئرمین نیب کی چیئرمین پی اے سی کی طرف سے طلبی کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 21 جون کو کچھ اور کیسز بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 21 جون کو ملازمین کی بحالی، تنزلی کے کیسز ہیں، ہماری درخواست کو الگ سنا جائے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کی درخواست کو 21 جون کو الگ سن لیں گے۔عدالت نے نیب کی جلد سماعت کی متفرق درخواست 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو نیب درخواست 21 جون کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔