جالندھر: کبڈی ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ڈینش ویمن ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ سنسنی خیز مقابلہ قومی کھلاڑی 33-34 سے ہار گئیں۔ بھارت کے شہر جالندھر میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے قومی ویمن ٹیم کا سامنا ڈنمارک کی ٹیم سے ہوا۔ ڈنمارک نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف اپنی برتری دکھائی اور پہلے ہاف میں 14-20 کی برتری سے دھاک بٹھائی۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو قومی ٹیم پرجوش نظر آئی۔ مقابلہ 2 پوانٹس کے فرق سے سنسنی خیز ہو گیا۔ ڈنمارک ویمن ٹیم نے 33 کے مقابلے 34 پوانٹس سے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم کو روایتی حریف بھارت سے شکست ہوئی تھی۔