سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عافیہ صدیقی کی رہائی اور واپسی امت مسلمہ پر قرض ہے:شیخ شکیل

کراچی (پی پی آئی)آوازِ پاکستان پارٹی کے چیئرمین شیخ محمد شکیل نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی امت مسلمہ پر قرض ہے جسے ہم سب کو مل کر ادا کرنا ہے۔ آوازِ پاکستان پارٹی پوری قوم سے ڈاکٹر عافیہ کی سلامتی کے ساتھ جلد رہائی کیلئے ج خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو موقع عطا کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لا کر اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے وعدے کو پورا کریں اور اللہ کی بارگاہ میں اور قوم کے سامنے سرخرو ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹر عافیہ پر حملے اور تشدد نہ صرف امریکی قوانین بلکہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جس کا حکومت پاکستان نوٹس لے اور اس کی فوری طور پر روک تھام کی جائے۔