سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی سے مذاکرات پہلے بھی نہیں کیے اب بھی نہیں کریں گے:مولانا فضل الرحمان

کراچی (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملے ہوں گے تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی،آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر اپیل کی جاسکتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے کارکنان سے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسے ہم نے بھی کیے لیکن کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،ہم نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا وہاں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد میں ہم علاقوں کے حوالے سے ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔جلسوں میں کہا کہ نئی حکومت معاشی مسائل کو اٹھا نہیں سکے گی،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے پریشانی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے مذاکرات پہلے بھی نہیں کیے اب بھی نہیں کریں گے۔سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، جو ملک کے لیے بہتر ہوگا وہی فیصلے ہوں گے۔