شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کا سبب نہیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ما حولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 29 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرسکتے ہو ئے کہا پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کا سبب نہیں، باجود اس کے ہم ماحولیاتی تبدیلی کا “گراؤنڈ زیرو” بن چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے ہمدری کا اظہا کرتے ہو ئے کہا کہ پاک افواج، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ مکامی اداروں کی جانب سے بروقت امدادی کاروائیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مون سون سے پہلے ہی طوفانی ہواؤں، شدید بارشوں اور ان سے ہونے والی تباہی قابل تشویش ہے، آندھی، طوفانی بارشوں اور ڑالہ باری سے انسانوں، مویشیوں، کھڑی فصلوں، کمزور عمارتوں اور کچے گھروں کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔ ہم نے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو مزید ماحولیاتی واقعات کیلئے چونکنہ اور تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہم نے سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو سمندری طوفان بِپرجوائے کے حوالے سے بھی پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔