ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گھوٹکی،گرین لائن ٹرین اور فرید ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئیں

کراچی(پی پی آ ئی) کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن کا انجن گھوٹکی ریلوے سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا،گرین لائن اور ساتھ گزرنے والی فرید ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ٹرین کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اترا،انجن صرف دو انچ کے فاصلے سے فرید ایکسپریس سے ٹکرانے سے بچ گیا۔گرین لائن ٹرین کو گھوٹکی اسٹیشن لوپ لائن پہ روک دیا گیا، خوش قسمتی سے ٹرین حادثے سے محفوظ رہی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہے، ٹرین کو متبادل انجن سے روانہ کیا گیا گیا جبکہ فرید ایکسپریس بھی منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔ ٹرینوں کی آمدروفت بھی بحال کردی گئی ہے۔ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، ریلوے حکام کے مطابق انجن کے پٹری سیاترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خیال رہے کہ آئے روز ملک میں ٹرین کے بیشترحادثات پیش آتے ہیں،حکومت کو ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں تاکہ قیمتی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔