ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جیولری اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

کراچی(پی پی آ ئی) ملک سے جیولری اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے 10.15 ملین ڈالر اور جیولری کی برآمدات سے 14.04 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 33 فیصد اور 32 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے 10.61 ملین ڈالر اور جیولری کی برآمدات سے 6.24 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2023 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 0.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 0.62 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 1.08 ملین ڈالر تھا، اسی طرح اپریل میں جیولری کی برآمدات کا حجم 1.408 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 3.47 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 2.03 ملین ڈالر تھا۔مالی سال 2022 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 10.24 ملین ڈالر اور جیولری کی برآمدات کا حجم 13.23 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔