ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی کے منصوبہ ساز کیخلاف دو، تین ہفتوں میں کارروائی شروع ہوسکتی ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں نو مئی کے حملوں کے منصوبہ ساز کے خلاف فوجی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔نجی میڈیا کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’ملٹری ایکٹ اسی لیے بنا ہے کہ جب اس علاقے میں کوئی آدمی داخل ہو کر کوئی جرم کرے گا، بھلے اس نے یونیفارم پہنی ہو یہ سویلین ہو، تو اس کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہی ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم جس کی منصوبہ بندی، جس کے کہنے پر ہم نے یہ کیا ہے، تو وہ جو بھی ہے اس میں آئے گا، ابھی سارے عمل کو 20، 25 روز ہوئے ہیں، میرا خیال ہے اس میں دو، تین ہفتے اور لگیں گے۔را نا ثناللہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں جو نفرت، افراتفری، معاشی پالیسی کی بدحالی اور عدم استحکام ایک ہی بندہ ہے،ان کی سو فیصد پلاننگ تھی۔