ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نومئی واقعات میں ملوث کرداروں کوسزا ملنی چاہئے

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں جس کا جوکردار ہے اسے سزا ملنی چاہئے،پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو قوم کو مکمل سچ بتاناہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہاکہ مجھے اس سے سروکار ہے کہ وقت مقررہ پر الیکشن ہوں،جن سے زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کیا جائے،ان کاکہناتھا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں جس کا جوکردار ہے اسے سزا ملنی چاہئے،پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو قوم کو مکمل سچ بتاناہوگا۔لیگی رہنما نے کہاکہ عدلیہ، ارشد شریف شہید کی والدہ کی آواز سنے،قتل قتل ہے، قاتل قاتل ہے، جرم سب کیلئے ایک جیسا ہے،جو جو قصوروار ہے اسے سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت بیان نہ کی گئی تو ملک نہیں چلے گا،دہشتگرد کو دہشتگرد، سیاستدان کو سیاستدان کہیں۔