راولپنڈی(پی پی آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی،آٹادال چینی بجلی گیس کابل لوگ دیکھ سکتے ہیں خریدنہیں سکتے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کاکہناتھا کہ یہ9مئی کے واقعے کو بیانیہ بناکے الیکشن کی طرف جائیں گے،جب بھی اقتدارسے اترتے ہیں شہبازشریف اورزرداری بیمارہوجاتے ہیں،بجٹ کے اعدادوشماردحقائق کے برعکس ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ ابھی حقیقی کنگ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہوا،پی پی پی کے جال میں کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنسی،تارکین وطن کو ڈرانے دھمکانے سے ترسیلات مزیدکم ہوں گی۔ان کا مزید کہناتھا کہ بھٹوکی دھاندلی پربھی لوگوں نے صوبائی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا،جن کاجینامرنااسلام اورپاکستان کیلئے ہے وہ آخری سانس تک مقابلہ کریں گے، اللہ اورعدلیہ پاکستان کواس سیاسی جہنم سے نکالیں گی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی آٹادال چینی بجلی گیس کابل لوگ دیکھ سکتے ہیں خریدنہیں سکتے،وزراکہتے ہیں امریکہ مخالف بیانیہ کی وجہ سے آئی ایم ایف کامعاہدہ نہیں ہورہا،وزیراعظم کہتے ہیں اس مہینے میں ہوجائیگااگرنہ ہواتوقوم کواعتماد میں لیں گے۔ان کاکہناتھا کہ وزیرخزانہ کہتے ہیں آئی ایم ایف سیاست کررہاہے اسکی پرواہ نہیں، یہ ملک چلارہے ہیں یاآڑھت منڈی،عوام کو2وقت کی روٹی نہیں مل رہی وہ حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آرہے۔
Next Post
لاہورمیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں گروہی تصادم،ایک شخص ہلاک،2زخمی
Mon Jun 12 , 2023
لاہور(پی پی آئی)میو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر […]
