خیبر پختونخوا کے خواجہ سراپولیس رویے کے خلاف آج ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دیں گے

پشاور(پی پی آئی)پشاور میں خواجہ سراؤں کی ہلاکتوں اور ان کے تحفظ میں پولیس کی ناکامی پرخواجہ سراؤں نے منگل کو پولیس کیخلاف دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے خواجہ سرا منگل کو پولیس رویے کے خلاف ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دیں گے،ٹرانس ایکشن الائنس کی چیئرپرسن فرزانہ ریاض نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے قتل اور ان پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد سے ملی ہوئی ہے جبکہ ایف آئی آر کے اندراج میں بھی خواجہ سرا کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہیں،ان کا کہناتھاکہ پولیس رویے کے خلاف آج ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دیں گے جس میں صوبہ بھر کے خواجہ سرا شریک ہوں گے۔

Next Post

بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ،عوام ہمارے ساتھ ہیں، شیخ رشید

Mon Jun 12 , 2023
راولپنڈی(پی پی آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی،آٹادال چینی بجلی گیس کابل لوگ دیکھ سکتے ہیں خریدنہیں سکتے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کاکہناتھا کہ یہ9مئی […]