روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے۔شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ الزام ہے شاہد خاقان عباسی نے ملی بھگت سے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا، انہوں نہیں بلکہ کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا دلائل جاری رکھیں گے۔بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔