پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے: گورنر سٹیٹ بینک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے بعد معاشی تجزیہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اپریل 2023تک آنے والے 6.1 ارب ڈالر جمع کیے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں آنے والے ڈالرز میں سے 3.5 ارب ڈالر خرچ ہوگئے جبکہ اوورسیز پاکستانی 1.4 ارب ڈالر واپس لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ آر ڈی اے سے 1.1 ارب ڈالر مزید نکال کر روپوں میں تبدیل کروا لیا، آئندہ مالی سال پاکستان کو 23 ارب ڈالر کا قرض اور سود ادا کرنا ہے، بیرونی اور اندرونی قرض کی ری سٹرکچرنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں ماہ 3.6 ارب ڈالر قرض ادا کرنا ہے، قرض کی مد میں اب تک 40 کروڑ ڈالر ادا کر دیے گئے ہیں، 2.3 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے رول اوور ہوجائیں گے، 90 کروڑ ڈالر کو رواں ماہ فنانس کرنا اہم ضرورت ہے۔