ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سمندری طوفان بپر جوائے کہ پیش نظر انتظامیہ نے کیٹی بندر شہر خالی کرانا شروع کر دیا

کرا چی(پی پی آ ئی)صوبہ سندھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں مقامی انتظامیہ نے سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر شہر خالی کروانا شروع کر دیا ہے۔ذ را ئع کے مطابق گاڑھو اور بگھان کے علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔کیٹی بندر شہر کہ رہائشیوں کو انتظامیہ نے گاڑھو ہائی سکول کیمپ میں منتقل کر دیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ کیمپوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور ساحلی علاقوں اور چھوٹے جزیروں سے انخلا کرنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ ساحلی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور لوگوں کی محفوظ مقامات تک نقل مکانی کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں بصورت دیگر موسم کی خرابی کے باعث کسی جانی نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے۔