ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بحریہ کے ساحلی علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں: ترجمان

کراچی(پی پی آ ئی) سمندری طوفان بپرجوائے کے حوالے سے پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی کاموں کی تیاریاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ جوانوں نے شاہ بندر سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے، 64 ماہی گیروں کو سمندرسے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیڈ کوارٹرز کمانڈر کراچی کے زیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے، ساحلی علاقوں میں موجود پاک بحریہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔