شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بپر جوائے کا رخ تبدیل، جمعرات کی شام کیٹی بندر سے ٹکرائے گا: محکمہ موسمیات

کراچی(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بپر جوائے سائیکلون نے اب اپنا رخ تبدیل کر کے شمال مشرق کی جانب کر لیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پاکستان میں ٹھٹہ کی تحصیل کیٹی بندر اور انڈیا میں راجستھان سے گجرات تک جمعرات کی شام ٹکرائے گا۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بپر جوائے سندھ کے ساحلی علاقوں کی طرف 150 سے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے۔ اس کے اردگرد ہوا کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ لہروں کی اونچائی 30 فٹ ہے۔ان کے مطابق اس طوفان سے پاکستان میں زیریں سندھ کے تین اضلاع ٹھٹہ، سجاول اور بدین زیادہ خطرے کا شکار ہیں اور جن علاقوں سے یہ سمندری طوفان ٹکرائے گا وہاں پر ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں آندھی، گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں جن کی رفتار 80 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ 300 ملی میٹر بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ کراچی میں بدھ کی شام سے بارش کا امکان ہے اور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو سکتی ہے۔