پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکس چوری کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے: خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان ملسم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، وائس چانسلرارب پتی بن گئے ہیں، تعلیمی اداروں میں بھی مافیازبیٹھے ہیں،جواربوں روپے کمارہے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری کے آڑ میں لوٹ مار کا بازار کا گرم ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، 2اداروں کا قرضہ ایک ہزارارب سے زیادہ ہے، ایک مقروض ملک میں اربوں روپے کاٹیکس چوری کیاجارہے، اس ملک کیساتھ کتنا مذاق کیاجارہاہے، وائس چانسلرارب پتی بن گئے ہیں، اس ملک میں امیرآدمی کیلئے کوئی قانون نہیں، ٹیکس چوری کی مدمیں ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں مافیاکوتحفظ دیاگیا، بیمار اداروں میں 35 لاکھ لینے والے افسربیٹھے ہیں، جوبھی اٹھتاہے ہم پرتنقیدشروع کردیتاہے، تعلیمی اداروں میں بھی مافیازبیٹھے ہیں،جواربوں روپے کمارہے ہیں، کون ساادارہ ہے،جس کو زنگ یادیمک نہ لگ گئی ہو، ایسے حالات کے باوجود اسحا ق ڈار نے اچھا بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ 9مئی کو بغاوت ہوئی، ملکی تاریخ میں کسی نے ریاست کو چیلنج نہیں کیا، ایک شخص ریاست کی رٹ کوچیلنج کررہاہے۔