جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر یار آفریدی کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہر یار آفریدی کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے، شہریار آفریدی کو اسلام آباد میں متعلقہ عدالت کے روبر و پیش نہیں کیا گیا جبکہ انھیں اس سیل میں رکھا گیا جہاں ممتاز قادری کو رکھا گیا تھا۔شیر افضل مروت نے بتایا کہ شہر یار آفریدی کے ایک بازو میں بھی تکلیف ہے، مناسب طبی سہولت فراہم نہیں کی جارہی۔عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ سابق وزیر کی حوالگی کیلئے محکمہ داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھا تھا جس کے باوجود شہریار آفریدی کی حوالگی نہیں دی گئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔ کیس کی دوبارہ سماعت 19 جون تک ملتوی کردی گئی۔