سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں منتخب ہونے والے میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز کی فہرست

کرا چی(پی پی آ ئی) 1933سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صنعتی و تجارتی مرکز کراچی میں اب تک 29 میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز آئے، 1962 سے 1979 تک کراچی کو ایڈمنسٹریٹرز نظام کے تحت چلایا گیا۔ جدید کراچی کے بانی تصور کیے جانے والے جمشید نسروانجی کراچی کے پہلے منتخب میئر تھے۔ وہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے پہلے صدر بھی تھے۔ انکی صدارت اور میئر شپ کے دوران کراچی نے معاشی اور سماجی طور پر ترقی کی جس کے بعد کراچی کو برصغیر کا صاف ترین شہر قرار دیا گیا۔جمشید نسروانجی کے بعد ٹیکم داس ودھومل، قاضی خدا بخش اردشیر ماما، درگاداس ایروانی، حاتم علی علوی سپی سدھوا، لال جی مہکوترا، ہاشم گزدر اور سہراب کٹرک ایڈمنسٹریٹر رہے۔اس کے علاوہ شمبو ناتھ مولراج، یوسف عبد اللہ ہارون، وشرام داس دیوان داس، حکیم احسن، غلام علی الانہ، حبیب اللہ پراچہ، صدیق وہاب، ایس ایم توفیق، نعمت اللہ خان، مصطفیٰ کمال، وسیم اختر اور کیپٹن فہیم الزماں ایڈمنسٹریٹر رہے۔اسی طرح اللہ بخش گبول، یوسف ہارون اور عبدالستار افغانی کراچی کے 2،2 بار میئر منتخب ہوئے۔ 28 سالہ ڈاکٹر فاروق ستار کو کم عمر ترین میئر کراچی بننے کا اعزاز حاصل ہے۔