بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر ملنے پر دنیا کا اعتماد ہم پر بڑھے گا: خرم دستگیر

حیدر آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فند (آئی ایم ایف) سے دو ارب ڈالر ملنے پر دنیا کا اعتماد ہم پر بڑھے گا۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے بجلی کے نظام میں کوئی تعطل نہیں آیا، بعض مقامات پر مقامی طور پر تعطل آیا جب کہ بلز کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی، البتہ آین ٹی ڈی سی سے بھی 2 ہزار اہلکار سندھ پہنچ رہے ہیں، 1300 اہلکاروں کو مختلف مقامات پر مقرر کردیا گیا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف اپنے اعتراضات اٹھاتا رہے گا، اگر ہم ہمت کریں تو آئی ایم ایف کے بغیر بھی زندگی گزار سکتے ہیں، البتہ مالیاتی ادارے سے دو ارب ڈالر کی رقم ملنے سے دنیا کا اعتماد ہم پر بڑھے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان جمعرات کے روز سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تیز ہواؤں سے جھمپیر میں گرنے والے نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کے 8 ٹاورز کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا، کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت اور اس موسم میں کام کرنے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی بھی کی۔