آکلینڈ کلاسک ٹینس : وینس ولیمز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

آکلینڈ: امریکا کی وینس ولیمز ،سربیا کی اینا آئیوانوچ اور جاپان کی کرومی نارا آکلینڈ کلاسک اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔نیوزی لینڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں وینس ولیمز نے آسٹریا کی وونی میوسبرگر کو پہلے سیٹ چھ چار سے شکست کھانے کے باوجود اگلے دونوں سیٹ میں چھ تین اور چھ دو سے ہرا دیا ۔ اینا آئیوانوچ نے سویڈن کی جوہانا لارسن کو سٹریٹ سٹیس میں چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دیدی ۔ایک اور میچ میں جاپان کی کرومی نارا نے اپنی ہم وطن ایومی موریٹا کو آسانی کے ساتھ چھ صفر اور چھ ایک سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

Next Post

مارٹن گپٹل مسلسل دوسری مرتبہ نئے سال میں سب سے پہلے آﺅٹ

Thu Jan 2 , 2014
کوئنز لینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارٹن گپٹل مسلسل دوسری مرتبہ سال کے پہلے روز آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ۔گپٹل2013ءکے بعد2014ءمیں بھی سال کے پہلے روز پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ۔کوئنز ٹاﺅن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کو ویسٹ […]