اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لڑائی کسی بھی مسا ئل کا حل نہیں ہیں مذاکرات ہی تمام مسائل کا بہترین حل ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پا رٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لڑائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی تمام مسائل کا بہترین حل ہے، مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس انسٹیٹیوٹ کا افتتاح میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ دنیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کے سعودی عرب، یو اے ای اور ترکیہ سے مثالی تعلقات ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ لڑائی کے بجائے مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے، ہم روس اور یوکرین میں مسائل کا پْرامن حل چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے خوراک سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، سی پیک چین پاکستان دوستی کا بہترین عکاس ہے۔