ایتھنز/مظفر آ باد(پی پی آ ئی) یونان میں چند روز قبل کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اس افسوس ناک واقعے میں لاپتہ ہونے والے 43افراد کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والوں میں کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈلی کے ایک ہی خاندان کے12افراد بھی شامل ہیں،ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 4نوجوان کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں گوڑا بلیال اور دیگر ڈنہ کے رہائشی ہیں،43نوجوانوں میں سے 12افراد بچ گئے، باقی لاپتہ ہیں۔یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے کہا کہ تمام نوجوان روزگار کے سلسلے میں غیر قانونی طور پراٹلی اور یونان جا رہے تھے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے 12 پاکستانیوں کے ریسکیو کیے جانے کی تصدیق کی ہے،سفارتخانے نے کالاماٹا شہر میں بچائے جانے والے 12 پاکستانی باشندوں سے ملاقات کی ہے۔جن افراد کو بچایا گیا ہے کشمیر کے علاقے کوٹلی سے ہے جن میں محمد عدنان بشیر اور حسیب الرحمان شامل ہیں۔بی بی سی کے مطابق محمد حمزہ ولد عبدالغفور،ذیشان سرور ولد غلام سرورکا تعلق گوجرانوالہ، عظمت خان ولد محمد صالحو کا تعلق ضلع گجرات، محمد سنی ولد فاروق احمد اور زاہد اکبر ولد اکبر علی کا تعلق شیخوپورہ، مہتاب علی ولد محمد اشرف منڈی بہاؤالدین، رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد کا تعلق سیالکوٹ، عثمان صدیق ولد محمد صدیق کا تعلق گجرات سے ہے اور عرفان احمد ولد شفیع اور عمران آرائیں ولد مقبول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔مقامی حکام کا بتانا تھا کہ 65سے 100فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر 750افراد سوار تھے جبکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے 400افراد کے کشتی پر سوار ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
Next Post
فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
Sat Jun 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے کے خلاف فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ […]
