اوکاڑہ، ٹریفک حادثے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگر جاں بحق

اوکاڑہ(پی پی آ ئی) اوکاڑہ میں ٹریفک حادثے کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں سکھ پور کے قریب دیپالپور روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے وین کو ٹکر دی ماری، جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عاصم حنیف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پروموشن کورس مکمل کر کے لاہور سے واپس پاکپتن آ رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

Next Post

سکھر،دو معصوم بچے کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق

Sat Jun 17 , 2023
سکھر(پی پی آ ئی) پرانا سکھر کے علاقے گلشن اقبال میں دو کمسن بچے کار آٹو لاک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دو سالہ معصوم بچہ علی رضا ولد ساجد قریشی چار سالہ معصوم بچی علی شاہ ولد شاہد قریشی کار میں آٹو لاک […]