لاہور (پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدرچوہدری پر ویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے معاملے پر سپیشل جج انٹی کرپشن علی رضا اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی۔سا بق وزیر اعلیٰ نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے سے میرا کوئی تعلق نہیں، سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پراسیکیوشن کے پاس بھی کوئی ثبوت موجود نہیں، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ سپیشل جج انٹی کرپشن علی رضا اعوان رخصت پر گئے ہوئے ہیں لہذا درخواست ضمانت کی سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
Next Post
روس کو چاول کی برآمدات بڑھانے سے متعلق اہم پیشرفت
Sat Jun 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ڈیپارٹمنٹ آ ف پلانٹ پروڈکشن (ڈی پی پی) نے روس کو چاول برآمد کرنے کے لیے چاول کے مزید 15 اداروں کی منظوری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔روس کی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری اینڈ فائٹوسینٹری سرویلنس نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) […]
