اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں سمندری طوفان سے 2 افراد جاں بحق، 22 زخمی:ڈبلیو ایچ او

کرا چی(پی پی آ ئی)عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ پاکستان میں سمندری طوفان سے 2 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے، تقریباً ایک لاکھ افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں سمندری طوفان سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی۔ ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ شدت میں کمی آنے کے بعد سمندری طوفان کیٹگری ون میں داخل ہوگیا، سمندری طوفان سے پاکستان کے 4 اضلاع شدید متاثر ہوئے جبکہ ایک لاکھ کے قریب افراد کا انخلا ہوا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق بدین سے 31 ہزار280، سجاول 23 ہزار695، ٹھٹھہ 22 ہزار، ملیر سے 5 ہزار افراد کا انخلاکیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سمندری طوفان سے 2 اموات جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے، 4 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولت اور 1448 بچوں کو ویکسین دی گئیں، ٹھٹھہ، سجاول، بدین میں محکمہ صحت نے اضافی عملے کی درخواست کی۔ سمندری طوفان سے متاثرہ اضلاع میں 81 ریلیف اور 186 میڈیکل کمپس بنائے گئے، این ڈی ایم اے مسلسل تمام متعلقہ ادرواں سے رابطے میں ہے، تیسری ٹیکنکل ورکنک گروپ میٹنگ میں تمام صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔