اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس انتظامیہ اور حکومت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: وزیر اعلیٰ خا لد خور شید

پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں پولیس جوانوں کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے وزیراعلی خالد خورشید نے کہا ہے کہ امن وامان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کی بنیادی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان میں پولیس کی تعداد کم ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دیں ہیں۔ گلگت بلتستان پولیس نے ہمیشہ امن وامان برقرار رکھنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ نئے پولیس پاسنگ آؤٹ ہونے والے جوان مثالی فورس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ آپ کی ذمہ داری ہے کہ تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر امن وامان اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنی فرائض سرانجام دیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نئے جوانوں کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مثالی ادارے بنانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان درکار وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور دوران ٹریننگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران گلگت بلتستان پولیس کے پیراگلائیڈرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔