اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اورماڑہ کی ساحلی پٹی سے2 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہیں ہو سکی

اورماڑہ (پی پی آئی) اورماڑہ کی ساحلی پٹی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم اسسٹنٹ کمشنرپسنی محمدجان بلوچ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کوسمندر کی لہروں نے ساحل پرپھینک دیا تھا، خدشہ ہے دونوں افراد کی موت سمندری طوفان کی وجہ سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی لاشیں پنجک کے علاقے میں ایک ٹینک میں پڑی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنرپسنی کا مزید کہنا ہے کہ یہ ٹینک عموماً ماہی گیروں کی کشتیوں میں ہوتے ہیں، شاید دونوں افراد نے سمندری طوفان سے بچنے کے لیے ٹینک میں پناہ لی تھی، شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے دونوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی جیب سے عبدالحکیم کے نام سے ایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوا ہے۔