ضلع خیبر میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا حملہ ناکام

پشاور(پی پی آ ئی) خیبرپختونخواق کے ضلع خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ قمبرخیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتا یا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Next Post

فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

Sun Jun 18 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس فری قرار دے دیا۔ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا روانہ ہونے والے نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کے لئے ہائی اچیورز سے خطاب […]