لاہور، انڈر پاس میں پھنسا ایل پی جی کنٹینر 9 گھنٹے بعد نکال لیا گیا

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور میں ایل پی جی گیس کا کنٹینر انڈر پاس میں پھنس گیا جسے 9 گھنٹے کی کوشش کے بعد کرینوں کی مدد سے نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس پر رات گئے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ایل پی جی گیس کا کنٹینر پھنس گیا، اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی اور ایک سائیڈ کی ٹریفک کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ٹریفک پولیس نے کرینوں کی مدد سے 9 گھنٹے کے بعد کنٹینر کو باہر نکالا۔سی ٹی او لاہور نے ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لا پرواہی برتنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Next Post

حمزہ شہباز کا کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Sun Jun 18 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما حمزہ شہبازنے کہا جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت اورلواحقین کیصبر کے […]