لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما حمزہ شہبازنے کہا جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت اورلواحقین کیصبر کے لئے دعاگو ہوں، ایسے حادثات سے بچاو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں، تیزرفتاری کی روک تھام اور گاڑیوں کی جانچ کے عمل کو بھی بہتر کرنا ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل راولپنڈی میں موٹر وے پرکلرکہار کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
Next Post
ڈیرہ غازی خان،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار
Sun Jun 18 , 2023
ڈیرہ غازی خان(پی پی آ ئی)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم […]
