لاہور(پی پی آ ئی)جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤگھیراؤکے معاملے پر158شرپسندکارکنان کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ایک دن کیلئے ملتوی کر دی گئی،ملزمان کی درخواست ضمانت پر آجبدھ کے روز 2بجے فیصلہ سنایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کرتے ہوئے،ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کر دی،سو سے زائد ملزمان کے وکلااپنے دلائل مکمل کرچکے،عدالت نے دیگر ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پرایک ساتھ فیصلہ سنایاجائیگا،جن ملزمان کے وکلانے دلائل مکمل نہیں کئے ان کے پاس بدھ تک 12بجے تک وقت ہے۔ خیال رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈکینٹ میں مقدمہ درج ہے۔
Next Post
مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی پانچویں برسی منائی گئی
Tue Jun 20 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)نامور ادیب و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو بچھڑے ہوئے پانچ برس کا عرصہ ہوگیا،منگل کے روز ر مشتاق احمد یوسفی کی پانچویں برسی عزت وہ احترام کے ساتھ منا ئی گئی۔مشتاق احمد یوسفی چار ستمبر 1923 کو جے پور بھارت میں پیدا ہوئے اور آزادی […]
