اسلام آباد(پی پی آ ئی)کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اہم دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند مارا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر سربکف مہمند کی موت انتہائی پرسرار حالات میں ہوئی، دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں اور قوی امکان ہے کہ سربکف کی موت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سربکف مہمند ایک طویل عرصے سے دہشت گرد کاروائیو ں میں مشغول تھا اورسربکف غازی میڈیا نیٹ ورک کے نام سے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہا تھا۔سربکف جھوٹ اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور علاقائی امن پسند لوگ سربکف کو انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، بھتہ خوری اور بد اخلاقی کی وجہ سے اپنے ہی ساتھی دہشت گردوں سے شدید اختلافات کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں، اختلافات کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سربکف کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا جو کچھ عرصہ پہلے ٹی ٹی پی میں ضم ہو گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق ضم ہونے کے باوجود دونوں گروپوں کو ایک دوسرے سے اختلافات رہتے تھے جس کی بنیادی وجہ اغوا اور بچوں کے استحصال کے لئے علاقے کی تقسیم تھا، سربکف مہمند پشاور پولیس لائنز حملے سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس طرح پولیس آفیسرز کو نماز کی حالت میں شہید کروانے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کے عوامی سپورٹ سے جلد ہی دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔
Next Post
اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
Tue Jun 20 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق عدالت نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں […]
