لاہور(پی پی آ ئی) استحکام پاکستان پارٹی کی تنتظم سازی کا عمل تیز کردیا گیا،پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے پنجاب میں ڈویڑن سطح پر سات آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ذرا ئع کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت 7 ڈویڑنل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔لاہور ڈویڑن کی کمیٹی میں مراد راس، شعیب صدیقی، خالد محمود شامل ہیں،اس کے علاوہ جلیل شرقپوری، رائے اسلم کھرل اور چوہدری امین بھی لاہورکمیٹی کا حصہ ہیں۔گوجرانوالہ ڈویڑن کی کمیٹی میں چوہدری اخلاق، رانا ناصر، سیدالحسن اور مامون تارڑ شامل ہیں۔
پیٹرن انچیف جہانگیرترین،صدرعبدالعلیم خان کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے جاری کیا۔
