اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں عدالت نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ذرا ئع کے مطابق سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان کی عدالت میں ملزمہ صندل خٹک کے وکیل مصدق برقی پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کر لیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔وکیل کے مطابق صندل خٹک نے لائیو سٹریمنگ شیئر کی، خود ریکارڈنگ نہیں کی۔ صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا اور جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں۔وکیلِ کے مطابق حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں اور صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا۔
Next Post
استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے ڈویڑن سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل
Tue Jun 20 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) استحکام پاکستان پارٹی کی تنتظم سازی کا عمل تیز کردیا گیا،پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے پنجاب میں ڈویڑن سطح پر سات آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ذرا ئع کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت 7 ڈویڑنل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔لاہور ڈویڑن کی کمیٹی میں مراد […]
