گالیوں پر مبنی ٹرینڈزچلانے والوں سے اتنی رعایت سمجھ سے باہر ہے: عابد شیر علی

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ گالیوں پر مبنی ٹرینڈزچلانے والوں سے اتنی رعایت سمجھ سے باہر ہے۔ سماجی را بطے کی ویب ائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما نے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف کردار کشی اور الزام تراشی کی نہایت شدید مہم طویل مدت سے چل رہی ہے۔ اس کے ذمے داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔عابد شیع لی نے کہا کہ ادارے اپنی عزت و توقیر خود بحال کرسکتے ہیں لیکن معلوم نہیں کس وجہ سے نرمی برتی جا رہی ہے۔ گالیوں پر مبنی ٹرینڈزچلانے والوں سے اتنی رعایت سمجھ سے باہر ہے۔

Next Post

کونسل کا فوری کام غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے: وزیراعظم

Wed Jun 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا فوری کام براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اتحادی حکومت […]