کونسل کا فوری کام غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا فوری کام براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اتحادی حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پیشگوئی، تسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی فیصلہ سازی کے اعلیٰ فورم کے طور پر کام کرے گا۔ فورم آئی ٹی، زراعت، توانائی، معدنیات، کان کنی اور دفاعی پیداوار پر توجہ مرکوز کرے گا، کونسل کا اہم مقصد دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچپن کی تعلیم شخصیت کی تشکیل اور کیریئر کے تعین کیلئے اہمیت رکھتی ہے، بچے تعلیمی سفر میں سماجی طرز عمل کے بنیادی اصول اور اقدار اپناتے ہیں، پاکستان لرننگ کانفرنس 2023کے انعقاد کا اعلان کرکے خوشی ہورہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو بااختیار بنانے کیلئے عالمی سطح پر رائج اصولوں کو بنیاد بنانے پر توجہ مرکوز ہے، کانفرنس میں شرکت کرنے والے اسکالرز اور پالیسی سازوں کو سننے کی خواہش تھی۔

Next Post

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بیٹے اور بھتیجے سمیت گرفتار

Wed Jun 21 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے […]