پنجاب،سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گردگرفتار

لاہور (پی پی آ ئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری شیخوپورہ، سرگودھا،ساہیوال اور راولپنڈی سے عمل میں لائی گئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت زاہد، نعمت، زبیر اور عبدالغفورکے کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق کہ رواں ہفتے166 کومبنگ آپریشنز کے دوران 22 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 8218افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Next Post

پاکستان میں موجودہ مالی سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کی کمی

Wed Jun 21 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زیرجائزہ مہینوں میں پاکستان میں ایک ارب 32 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ […]