پاکستان میں موجودہ مالی سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کی کمی

کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زیرجائزہ مہینوں میں پاکستان میں ایک ارب 32 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی جو گزشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں ایک ارب 66 کروڑ ڈالر تھی۔سٹیٹ بینک کیمطابق مئی کے مہینے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں چھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں چین سر فہرست رہا تاہم 11مہینوں میں اس کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔امریکہ اور فرانس سے آنے والی سرمایہ کاری میں بالترتیب 73 فیصد اور 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم پاکستان میں برطانیہ سے آنے والی سرمایہ کاری میں 10 فیصد اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے سے سرمایہ کاری میں 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Next Post

سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Wed Jun 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی […]