اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے۔یاد رہے کہ جسٹس (ر) قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل 2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی، قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے۔
Next Post
نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئیگا: شیخ رشید
Wed Jun 21 , 2023
راولپنڈی (پی پی آ ئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئیگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاہے کہ حکومت دنیا میں خیرات، بھیک اور ادھار مانگنے والوں […]
