نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئیگا: شیخ رشید

راولپنڈی (پی پی آ ئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئیگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاہے کہ حکومت دنیا میں خیرات، بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے۔ کراچی میئر اور باغ جیسے قومی الیکشن کرائیں گے دھاندلی نہیں دھاندلا ہو گا۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نورا کشتی کر رہی ہے، فائدہ پیپلز پارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی نون لیگ کامقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، نہ آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئے۔ اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کے لیے سپیشل کونسل قائم کی گئی۔ حکومت کا بیس کیمپ بینک اکاونٹس اور جائیدائیں دبئی اور لندن میں ہیں، پہلے وہ واپس لائیں، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسیزختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔

Next Post

ایدھی فاؤنڈیشن کا ایئر ایمبولینس بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرنیکا فیصلہ

Wed Jun 21 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی) ایدھی فاؤنڈیشن اپنے ایئر ایمبولینس کے بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرے گا، جس میں دو امریکی اور ایک روسی جہاز ہوگا۔پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں […]